ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالیا کی جائیداد ضبط کرنے کے خلاف درخواست پرعدالت جمعہ کو کرے گی سماعت 

مالیا کی جائیداد ضبط کرنے کے خلاف درخواست پرعدالت جمعہ کو کرے گی سماعت 

Tue, 30 Jul 2019 11:44:04    S.O. News Service

نئی دہلی، 30جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ شراب کاروباری اور بھگوڑا اقتصادی مجرم وجے مالیا اور ان کے خاندان کے ارکان کی کمپنیوں کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی جائے گی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انروددھ بوس کی بنچ نے وجے مالیا کی جانب سے سینئر وکیل فلی نرمن کے اس درخواست پر غور کیا کہ جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی اور اس سے متعلق قانون کی قانونی حیثیت کے سوال پر پہلے سے زیر التوا درخواست کے ساتھ ہی اس نئی درخواست پر بھی سماعت کی جائے۔نرمن نے جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی پر سوال اٹھانے والی عرضی پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔بنچ نے یہ درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں دو اگست کو سماعت کی جائے گی۔اس وقت برطانیہ میں رہ رہے وجے مالیا پر ا ی ڈی نے بینکوں کا نو ہزار کروڑ روپے کا قرض ادا نہ کرنے کا الزام لگایاہے۔وجے مالیا پر اس وقت برطانیہ میں حوالگی کی کارروائی بھی چل رہی ہے۔
 


Share: